انٹرنیٹ پر پاک فضائیہ کے ہیرو حسن محمود کو بھارت میں ابھینندن سے بھی زیادہ سرچ کیا گیا2nd March 2019

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکواڈرن لیڈر حسن محمود نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو تباہ کیا تھا

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں گھُسنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا جس پر پوری پاکستانی قومی نے ان کے جذبے اور بہادری کی تعریف کی اور ان ک شجاعت کو سراہتے ہوئے انہیں سیلوٹ بھی پیش کیا۔ پاکستان کے سوشل میڈیا پر حسن محمود صدیقی کی تصاویر اور ویڈیوز تو وائرل ہوئیں ہی لیکن بھارت میں بھی پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن محمود صدیقی کو خوب سرچ کیا گیا۔
حسن محمود صدیقی نے بھارت میں انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے کے معاملے پر بھارت کے اپنے پائلٹ ابھینندن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی شہری گوگل اور انٹرنیٹ کے دیگر سرچ انجن پر پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے اور یہی دیکھتے رہے کہ وہ کون ہے جس نے بھارت کے طیاروں کو ایک ہی جھٹکے میں مار گرایا۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ حسن محمود صدیقی کے خوب چرچے ہیں جبکہ بھارتی پائلٹ ابھینندن جنہیں بھارت پہنچنے تک ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، کو بھارت پہنچتے ہی عوام اور حکومت نے زیرو کر دیا ۔

تین دن پاک فوج کی حراست میں رہنے پر بھارت خود اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگا۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے 27 فروری کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ بھارت میں بھی پاک فضائیہ کی اس قابل تعریف صلاحیت اور قابلیت کے چرچے ہوئے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ایک آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90 سیکنڈز میں مگ طیارہ مار گرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *