بھارت پاکستان پر 6 میزائلوں سے حملہ کرنے والا تھ2nd March 2019

بھارت 27 اور 28 مارچ کی درمیانی شب کو پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر چکا تھا، تاہم پاکستان کی بھرپور دفاعی تیاریوں کے باعث منصوبہ ترک کرنے پر مجبور ہوا: دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سیمسن شرف

 

 

بھارت پاکستان پر 6 میزائلوں سے حملہ کرنے والا تھا، دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سیمسن شرف کا بتانا ہے کہ بھارت 27 اور 28 مارچ کی درمیانی شب کو پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر چکا تھا، تاہم پاکستان کی بھرپور دفاعی تیاریوں کے باعث منصوبہ ترک کرنے پر مجبور ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ملک میں فضائی حملے کیے جانے کے بعد پیدا ہو جانے والی جنگی صورتحال کسی حد تک بہت ہوئی ہے۔ تاہم انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 روز قبل بھارت پاکستان پر میزائل حملے کرنے کی تیاری مکمل کر چکا تھا۔

اس حوالے سے دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سیمسن شرف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سیمسن شرف کا بتانا ہے کہ بھارت پاکستان پر 6 میزائلوں سے حملہ کرنے والا تھا۔ بھارت 27 اور 28 مارچ کی درمیانی شب کو پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر چکا تھا۔
تاہم پھر پاکستان کی بھرپور دفاعی تیاریوں کے باعث بھارت میزائل حملوں کا منصوبہ ترک کرنے پر مجبور ہوا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ 2 روز قبل خدشہ تھا کہ بھارت پاکستان پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم پھر عالمی طاقتوں کی بروقت مداخلت سے بھارت نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *