https://web.facebook.com/Imran.khan.tsunami11/videos/1997204910584775/?t=0

عمران خان کا بھارتی پائلٹ رہا کرنے کا اعلان، ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا2nd March 2019

ہم اسلام قبول کریں گے اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگائیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندؤوں کا بیان

: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے اس فیصلے کو خوب سراہا۔ ایک طرف جہاں بھارتی عوام سمیت پوری دنیا پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے بڑے پن کا اعتراف کر رہی ہے وہیں دوسری جانب بھارتی حکومت ہمیشہ کی طرح اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہندو عمران خان کے اس فیصلے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ہندؤوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب مل کر اسلام قبول کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ ہمیں کوئی عزت اور تحفظ نہیں دیا جاتا۔ لہٰذا ہم نے اپنے اہل خانہ سمیت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیسے ہی ہماری مولوی صاحب سے بات ہو گی ہم اسلام قبول کر لیں۔ ہمارے ضلع میں 1600 ہندو خاندان ہیں اور کُل ملا کر ہم 7 سے 8 ہزار لوگ ہیں ، جیسے ہی مولوی صاحب آئیں گے ہم سب مل کر اسلام قبول کر لیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *